ظفروال: نالہ ڈیک سے بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد

ظفروال: (دنیا نیوز) ضلع نارووال کی تحصیل ظفروال نالہ ڈیک سے بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد ہوا ہے۔

بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن نالہ ڈیک میں منگوال کے مقام پر برآمد ہوا، بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن 18 پونڈ وزنی ہے۔

مائن سیلابی پانی میں بہہ کر کھیتوں میں آ گیا تھا، بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر مائن کو تحویل میں لے لیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں