خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت خارج

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عدالت نے خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست خارج کر دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت سول جج محمد مرید عباس نے کی۔

پراسیکیوٹر رضوان عباسی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے۔

خاتون جج دھمکی کیس میں پراسیکیوشن کے دلائل مکمل ہوئے تو عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ 

سول جج مرید عباس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا جس کے مطابق سیشن عدالت میں خاتون جج دھمکی کیس میں ٹرائل 20 دسمبر کو شروع ہو گا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے محفوظ فیصلہ سنایا اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست خارج کرتے ہوئے سماعت 20 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں