پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر لیگی رہنما دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کرد یا۔

شوکاز نوٹس میڈیا پر پارٹی کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کے حوالے سے دئیے جانے والے بیان پر جاری کیا گیا، صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ کی جانب سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس پر دانیال عزیز سے 7 دن کے اندرجواب طلب کیا گیا ہے۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا، پارٹی ڈسپلن کی پابندی کی جائے اور شوکاز کا جواب تحریری طور پر جمع کرایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ایم پی اے دوست محمد خان اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

احسن اقبال کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دانیال عزیزکا احترام کرتا ہوں، دانیال عزیز کے بیانات کا افسوس ہوا، سمجھ نہیں آتی دانیال عزیز بلاول بھٹو کی زبان کیوں بول رہے ہیں، دانیال عزیز سے ان بیانات کی توقع نہیں تھی۔

یاد رہے گزشتہ دنوں لیگی رہنما دانیال عزیز نے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی بطور وزیر کارکردگی پر تنقید کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں