سندھ نے مختلف نسلوں سے آئے لوگوں کو ایک بنا دیا ہے: مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراطلاعات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ سندھ نے مختلف نسلوں سے آئے لوگوں کوایک بنا دیا ہے۔

نگران وزیراطلاعات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے کلچر میں جو عاجزی اور لچک ہے وہ بالکل فولاد کی مانند ہے، سندھ کے کلاسیکی اور جدید شعراء نے خواتین کے کردار کو اجاگر کیا ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ رحم دلی اور معاف کرنے کا جذبہ خواتین لیڈرز میں نظر آتا ہے، فاطمہ جناح اور بینظیر بھٹو شہید بھی رحم دل تھیں، اگر ہم خواتین کی اہمیت کو تسلیم نہیں کریں گے تو ترقی ممکن نہیں ہوگی، میرے بہترین اساتذہ میں خواتین بھی شامل ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں