سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے زرداری کے تراشے ہیرے کو اپنی کرسی حوالے کردی: خواجہ آصف

لاہور: (دنیا نیوز) لیگی رہنما خواجہ آصف نے بیرسٹر گوہر خان کی بطور چیئرمین پی ٹی آئی تقرری پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے لکھا کہ تحریک انصاف کے نئے چیئرمین (بیرسٹر گوہر خان) کے 2008 سے 2022 تک 14 سال آصف زرداری قائد رہے ، 2022 میں بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی میں آئے۔

خواجہ آصف نے قائد پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ایک سال کے اندر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو آصف زرداری کا تراشہ ہیرا اتنا پسند آیا کہ اپنی کرسی اسکے حوالے کر دی اور اپنے پرانے ساتھیوں کو کوڑا کرکٹ کر دیا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اپنی غیر حاضری میں اپنے پرانے ساتھیوں پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں، جس شخص نے ساری عمر لوگوں کو دھوکے دیئے ہوں اسکے لئے دوسروں پر اعتبار مشکل ہوتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر مزید کہا کہ بہرحال پی ٹی آئی کے لیڈروں اور ورکروں کے لئے کوئی شرم کوئی حیاء کا مقام ہے یا ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں