پرویز خٹک کا نوشہرہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان، تمام پارٹیاں کو ہرانے کا دعویٰ

نوشہرہ: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوشہرہ کے دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلی کی سیٹوں سے خود، اپنے بیٹوں اور داماد کو کھڑا کرنے کا اعلان کر دیا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ میری چالس سالہ خدمات ہیں، نوشہرہ میں اکیلا الیکشن میں کھڑا ہورہا ہوں دیکھتا ہوں میرا کون مقابلہ کرے گا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ورکروں کو تمیز نہیں سکھائی، میں نظام ٹھیک کرنے آیا ہوں، ذاتی لالچ نہیں، پٹواری، پولیس اور دیگر ادارے میرے وقت میں ٹھیک ہوئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی پی نے کہا کہ نئی پارٹی بنانا مشکل کام ہے، آئندہ الیکشن میں سب پارٹیوں کو ہراؤں گا، آئندہ میں کے پی کے کا وزیراعلیٰ بنوں گا، سب پارٹیاں میرے پیچھے ہوں گی، 4 سالوں میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اس صوبے کیلئے کیا کیا؟

پرویز خٹک نے کہا کہ اسلام کے نام پر ووٹ لینے والے بتائیں انہوں نے اسلام کیلئے کیا کیا؟ پاکستان کیلئے اقتدار میں رہنے والوں نے کیا کیا؟ اگر سابق حکمرانوں نے قرضے نہ لئے ہوتے تو آج اتنی مہنگائی نہ ہوتی، اگر مستقبل میں اچھا لیڈر نہ آیا تو مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں