کوئٹہ میں گرین بسوں کی تعداد بڑھائی نہ جاسکی، مسافر خوار

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں گرین بس سروس منصوبے کو شروع ہوئے چار ماہ گزر گئے لیکن مسائل حل نہ ہو سکے۔

اعلانات کے باوجود نہ تو ایک روٹ پر بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکا اور نہ ہی کسی دوسرے روٹ پر نئی بسیں چلائی جا سکی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق صرف ایک ہی روٹ پر 8 بسیں چلائے جانے کے باعث رش بڑھنے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں