ورسک روڈ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

پشاور : (دنیانیوز) پشاور کے ورسک روڈ بابو گڑھی میں دھماکے کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر تھانہ مچنی گیٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کی گئی، مقدمے میں دہشت گردی سمیت 8 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر متن کے مطابق ورسک روڈ پر پولیس کی گاڑی گزری تو نصب شدہ بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس میں 7 افراد زخمی ہوئے جبکہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا، تخریب کاروں نے ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے لئے دھماکا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ورسک روڈ بابو گڑھی میں دھماکا ہوا ، جس میں 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے تھے ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں