توشہ خانہ کیس: بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

راولپنڈی: (دنیا نیوز) توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی، پراسیکیوٹر عمر خان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت پیش نہ ہو سکے۔

دوران سماعت نیب نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے وکیل لطیف کھوسہ ہی دلائل دیں گے، عدالت نے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں