ٹریکٹر ٹرالی اُلٹنے سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق

اٹک: (دنیا نیوز) اٹک سنجوال روڈ پر سنجوال بیریئر کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اُلٹ گئی۔

ٹریکٹر ٹرالی کے قریب سے گزرنے والا اٹک پولیس کا کانسٹیبل موٹر سائیکل سمیت ٹرالی تلے دب گیا۔

کانسٹیبل محمد جعفر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں