بانی پی ٹی آئی نے سائفر ٹرائل کورٹ کے چالان کی نقول تقسیم کرنے کا حکم چیلنج کر دیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر ٹرائل کورٹ کے چالان کی نقول تقسیم کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اپیل خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی جس میں آفیشل سیکرٹ کی کورٹ کے 4 دسمبر کے حکم نامے کو منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا 4 دسمبر کا حکم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 13(6) کی روشنی میں نہیں ہے، ٹرائل کورٹ کا 4 دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں