پنجاب بارکونسل کا ججز خط کے معاملے پر کمیشن کے اعلان کا خیرمقدم

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب بارکونسل نے ججز کے خط کے معاملے پر کمیشن کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔

چیئرمین پنجاب بار کونسل کامران بشیرمغل نے کمیشن بنانے کے اعلان کو خوش آئند قرار دے دیا، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل نے کہا کہ کمیشن ججز کے خط کی از سر نو تحقیقات کرے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ججز کے خط کے معاملے پر کمیشن بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں