مسلم لیگ ن کا منشور وفاقی وزارتوں اور ڈویژن کو ارسال، نیب کا خاتمہ شامل

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کا منشور وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو بھجوا دیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے منشور میں نیب کا خاتمہ شامل ہے، مسلم لیگ ن کے منشور پر عملدرآمد کیلئے حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، حکومتی کارکردگی کی سہ ماہی بنیادوں پر رپورٹ جمع کروائی جائے گی۔

منشور پرعملدرآمد کیلئے خصوصی مانیٹرنگ اور عملدرآمد کونسل قائم ہوگی، موجودہ انسداد کرپشن کے اداروں اور ایجنسیز کو مضبوط کیا جائے گا، حکومتی ذرائع کے مطابق نیب کو ختم کرنے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہوگی، نیب کا خاتمہ دیگر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لئے بغیر ممکن نہیں ہوگا۔

حکومتی ذرائع نے مزید بتایا کہ سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے بعد نیب تحلیل کرنے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں