لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء کی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء کی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے سکیورٹی آفیسر نے وکلاء کی گاڑیوں کے احاطہ عدالت میں داخلے پر پابندی لگائی ہے۔

سکیورٹی آفیسر کا کہنا ہے کہ کسی وکیل کی گاڑی لاہور ہائیکورٹ کے اندر پارک نہیں ہو گی۔

دوسری جانب پولیس نے کسی بھی قسم کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہائیکورٹ کے باہر جی پی او چوک میں واٹر کینن پہنچا دی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سول کورٹ کی منتقلی اور وکلاء پر دہشتگردی کے مقدمات کے خلاف وکلاء برادری کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے مشتعل وکلاء کو منشتر کرنے کے لیے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا اور متعدد وکلاء کو حراست میں بھی لیا گیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں