گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر مبارکباد

پشاور: (دنیانیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ سردار علی امین خان گنڈاپور نے صوبے کے عوام کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر مبارکباد دی ہے ۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے عیدالاضحیٰ 1445ھ پر تہنیتی پیغام میں کہا کہ قوم بالخصوص خیبر پختونخوا بشمول ضم اضلاع عوام کو عیدالضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، عیدالاضحیٰ کی خوشیوں میں غریب اور مستحق افراد کی شرکت اور احترام یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ قربانی کا جذبہ ایک قوم، معاشرے اور فرد کو اخلاقیات کے اعلیٰ درجے کی طرف لے جاتا ہے، صوبہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں۔

عید الاضحٰی کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم خصوصا خیبر پختونخوا کے عوام کو عیدکی خوشیاں مبارک ہوں،عید الاضحیٰ عالم اسلام کے لئے خوشی کا سب سے بڑا تہوار ہے، مستحق لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا اس عظیم اسلامی تہوار کی اصل روح ہے۔

وزیر اعلیٰ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، شہری اس سلسلے میں صفائی عملے کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں