کراچی: باراتیوں سے بھری بس الٹنے سے متعدد افراد زخمی

کراچی: (دنیا نیوز) شاہراہ فیصل پر پی ایف بیس کے قریب باراتیوں سے بھری ہوئی بس الٹ گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک گاڑی کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں بس الٹی، حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 10 سے زائد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر کئی افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں