بیرون ملک موجودگی کا انکشاف: محکمہ تعلیم کا غیر حاضر اساتذہ کیخلاف کریک ڈاؤن

کراچی: (دنیا نیوز) بیرون ملک موجودگی کے انکشاف پر محکمہ تعلیم نے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

مستقل غیر حاضر اساتذہ میں سے متعدد کا بیرون ملک موجود ہونے کا انکشاف ہوا جس پر محکمہ تعلیم نے غیر حاضر اساتذہ کے ریکارڈ کے لیے ایف آئی اے سے رابطہ کرلیا۔

ایف آئی اے نے پہلے مرحلے میں شہید بے نظیر آباد کے غیر حاضر اساتذہ کا ریکارڈ فراہم کر دیا، ایف آئی اے کی جانب سے اساتذہ کی ٹریولنگ ہسٹری سمیت تمام ریکارڈ محکمہ تعلیم کو فراہم کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم نے ایف آئی اے رپورٹ کی روشنی میں مستقل غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں