پکنک منانے آئے باپ بیٹا دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق

اٹک: (دنیا نیوز) دریائے سندھ کے کنارے اٹک خورد کے مقام پکنک مناتے ہوئے باپ بیٹا ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق ڈوبنے والوں میں 42 سالہ طارق شاہ اور 12 سالہ عاطف شاہ ولد طارق شاہ شامل ہیں۔

ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے دونوں لاشوں کو نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیا، ڈوبنے والے افراد کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے نظام پور سے ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں