بند کمرے میں 6 افراد پُراسرار طور پر بے ہوش، 2 بچے دم توڑ گئے
سیہون: (دنیا نیوز) کھوسہ محلہ کے ایک گھر میں 6 افراد بند کمرے میں پُراسرار طور پر بے ہوش ہوگئے، جن میں سے ہسپتال منتقلی کے دوران دو بچے دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بہن بھائی شامل ہیں جن کی شناخت 4 سالہ شاہ زیب اور 5 سالہ تانیہ چنہ کے ناموں سے ہوئی۔
4 افراد کو ہسپتال میں علاج کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا، پولیس کے مطابق دم گُھٹنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق معاملہ فوڈ پوائزننگ کا لگتا ہے جبکہ پولیس نے واقعے سے مکمل لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔