شجاع آباد: لوڈر رکشہ اور ٹرالر میں تصادم، رکشہ ڈرائیور جاں بحق

شجاع آباد: (دنیانیوز) پنجاب کے شہر شجاع آباد کے ناگ شاہ چوک کے قریب لوڈر رکشہ اور ٹرالر میں تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ریسکیو کے مطابق افسوس ناک تصادم میں لوڈر رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا، ریسکیو نے جاں بحق رکشہ ڈرائیور اور زخمی کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق کی شناخت 65سالہ مقبول کے نام سے ہوئی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں