قومی ترانے کی بے توقیری: افغان قونصل جنرل کیخلاف صوبائی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

پشاور: (دنیا نیوز) قومی ترانے کے احترام میں افغان قونصل جنرل کے کھڑے نہ ہونے کا معاملہ، افغان قونصل جنرل کی قومی ترانے کی بے توقیری کیخلاف صوبائی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع ہو گئی۔

قرارداد پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی احمد کریم کنڈی نے جمع کرائی، قرار داد کے متن کے مطابق سرکاری تقریب میں کھڑا نہ ہو کر افغان قونصل جنرل نے قومی ترانے کی بے توقیری کی۔

متن کے مطابق قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا سفارتی اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے، افغان قونصل جنرل نے ملکی سفارتی آداب کی بےتوقیری کی، جو قابل مذمت اقدام ہے۔

قرارداد کے مطابق بے توقیری کرنے والے کے خلاف اسلام آباد اور کابل میں احتجاج ریکارڈ کرائیں، متعلقہ افغان عہدیداروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی سفارش کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں