آئینی پیکیج پر بحث کیلئے بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشنز پر مشتمل کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئینی پیکیج پر بحث کے لیے بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشنز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی سات روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا سپریم کورٹ بار کے اجلاس میں وکلا کے ساتھ اہم نکات پر اتفاق ہو گیا، آئینی پیکیج کا حتمی مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے پہلے وکلا کمیٹی کو دیا جائے گا۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ حتمی آئینی پیکیج کے مسودے میں وکلا کمیٹی کی آرا کو شامل کیا جائے گا، وکلا کی نمائندہ تنظیموں کے علاوہ کسی کو ہڑتالوں کی کال دینے کی اجازت نہیں۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا آئینی پیکیج کے حوالے سے اعلامیہ متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں