مریم نواز کا بھتیجے کی شادی پر لباس توجہ کا مرکز بنا رہا

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پوتے اور حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین نواز کی بارات پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لباس توجہ کا مرکز بنا رہا ۔

سوشل میڈیا پر جہاں زید حسین کی بارات کی تصاویر گردش کرتی رہیں وہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے لباس کے چرچے بھی زبان زد عام رہے۔

زید حسین کی بارات پر لی گئی تصاویر میں مریم نواز جامنی رنگ کے خوبصورت ٹراؤزر سوٹ میں ملبوس دکھائی دیں اس موقع پر انہوں نے سبز رنگ کا کلچ بھی تھام رکھا تھا۔

مختلف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مریم نواز کے اس جوڑے کی قیمت 3 لاکھ 60 ہزار روپے ہے۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اپنے بھتیجے زید حسین کے نکاح پر معروف بھارتی فیشن ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کے جوڑے کا انتخاب کیاتھا جس سے متعلق دعویٰ کیا گیا تھا کہ جوڑے کی قیمت 4 لاکھ 95 ہزار بھارتی روپے ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں