سول سرونٹس انتظامی معاملات میں بہتری کیلئے صلاحیتیں بروئے کار لائیں: احسن اقبال

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سول سرونٹس انتظامی معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کارلائیں۔

لاہور میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سول سرونٹس پر بہت سی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، سول سروسز صرف ملازمت نہیں بلکہ بھاری ذمہ داری بھی ہے، قانون اور آئین کی حکمرانی کا نفاذ ضروری ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ سول سرونٹس عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، ہم سب کو ملکی ترقی کیلئے اپنا کردارادا کرنا ہو گا، ملکی ترقی کیلئے امن واستحکام ضروری ہے، پائیدار ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل یقینی بنانا ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں