مدرسہ رجسٹریشن آرڈیننس کو قومی اسمبلی سے جلد منظور کیا جائے: اسلامی نظریاتی کونسل

لاہور: (دنیا نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل سوسائٹی ایکٹ میں ترمیم اور مدرسہ رجسٹریشن آرڈیننس کا اجرا خوش آئند ہے، اب ڈی جی آر ای میں رجسٹرڈ مدارس کو قانونی حیثیت مل گئی ہے، رجسٹریشن آرڈیننس کو قومی اسمبلی سے جلد از جلد منظور کیا جائے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کا کہنا تھا کہ مدرسہ کی رجسٹریشن پر ہونے والے اختلافات کو ختم اسی طرح کیا جا سکتا تھا، نئے اور پرانے بورڈ کے مدارس جس بھی ادارے میں رجسڑیشن کروانا چاہیں انہیں آزادی ہے۔

ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا کہ نئے آرڈیننس کے اجرا سے اس مطالبہ کو پورا کر دیا گیا ہے، حکومت نے انتہائی احتیاط سے کام لیتے ہوئے مدارس کے رجسٹریشن معاملات کو حل کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح ڈائریکٹر جنرل آف ریلیجیس ایجوکیشن سے رجسٹرڈ شدہ 18600 سے زائد مدارس کو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہ ہے، دیگر مدارس کو جوکہ کسی بھی جگہ رجسٹرڈ نہ ہیں ان کو اب فیصلہ کرنا ہوگا۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ اب مستقل حل ہو گیا ہے، اس لیے اس پر مزید سیاست نہ کی جائے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں