دنیا کو امن، دوستی اور بھائی چارے کا پیغام دینا چاہتے ہیں: گورنر سندھ

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ دنیا کو امن، دوستی اور بھائی چارے کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔

گورنر ہاؤس میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ میرا نوٹیفکیشن 12 ربیع الاول کے بابرکت روز ہوا، اسی روز عہد کیا کہ خلق کی زیادہ سے زیادہ خدمت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ آج گورنر ہاؤس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کو ایک جگہ جمع کر دیا، ہم سب مل کر ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گورنر ہاؤس آمد پر شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ ہمارے لئے قابل فخر دن ہے کہ آج ہمارے درمیان معروف سکالر موجود ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں