کوئٹہ میں باراتیوں کی بس کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

کوئٹہ: (دنیا نیوز) باراتیوں کی بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ بروری بائی پاس ہزارہ قبرستان کے قریب پیش آیا، جہاں باراتیوں سے بھری بس ٹائر پھٹنے کے باعث گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، ریسکیو عملے نے لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال اور بی ایم سی منتقل کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں