ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

شارجہ: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

میگا ایونٹ کا پہلا میچ بنگلادیش اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں بنگلادیش نے سکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دی ہے۔

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں شریک قومی ٹیم نے شارجہ میں بھرپور ٹرینگ کی، پلیئرز نے باؤلنگ اور بیٹنگ کی جم کر پریکٹس کی۔

پریکٹس سیشن ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں کیا گیا، اسسٹنٹ و فاسٹ باؤلنگ کوچ جیند خان، سپن باؤلنگ کوچ عبدالرحمان، فیلڈنگ کوچ حنیف ملک نے کھلاڑیوں کو پریکٹس کرائی۔

قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ مقابلہ ایشین چیمپئن سے ہے لیکن ان کی تیاری اچھی ہے، مقابلہ اچھا ہو گا۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں