وزیراعلیٰ کے پی کا تمام اضلاع میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا اعلان
ڈی آئی جی : (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے کہا کہ تمام اضلاع میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ڈی آئی خان میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ڈی آئی خان کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ضم اور دیگر پسماندہ اضلاع کو ترقیاتی منصوبوں میں ترجیح دی جائے گی، ترقیاتی منصوبوں کے بقایاجات کی ادائیگیوں کیلئے فنڈز پہلی ترجیح میں جاری کئے جائیں۔
وزیراعلیٰ خیبر خیبرپختونخوا نے ہدایت کی کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے۔