کرپشن اور عہدے کے ناجائز استعمال پر پیمرا کے 2 ملازمین برطرف

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے مالی کرپشن اور اپنی پوزیشن کے ناجائز استعمال پر اپنے دو ملازمین کو برطرف کر دیا۔

ملازمین کے خلاف ایک شہری شاہد اقبال نے شکایت درج کرائی تھی کہ ان ملازمین نے وزارت خارجہ میں نوکری دلانے کے لیے اس سے پیسے لیے تھے۔

برطرف ملازمین میں سے قاسم عباس سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر پیمرا ریجنل آفس گوجرانوالہ اور مجاہد عباس سابق جونیئر اسسٹنٹ پیمرا ریجنل آفس ملتان تھے۔

پیمرا کے مطابق دونوں ملازمین نے ادارے کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی بھی کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں