پنجاب اسمبلی کا 23 واں اجلاس منگل کو طلب، ایجنڈا جاری

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور:(دنیا نیوز)صوبائی اسمبلی پنجاب کے 23 ویں اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس منگل 18 مارچ 2025 کو 12:30 بجے دوپہر منعقد ہو گا۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پوچھے گئے سوالات کے جوابات دے گا، محکمہ بہبود آبادی پوچھے گئے سوالات کے جوابات دے گا، علیحدہ فہرست میں زیرو اور نوٹسز پیش کئے جائیں گے، 5 نئے بل اسمبلی میں پیش کیے جائیں گے۔

اجلاس میں دی پنجاب لیٹر آف ایڈمنسٹریشن اینڈ سیکشن سرٹیفکیٹ (ترمیمی) بل 2025 ،دی یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹ (ترمیمی) بل 2025 متعارف کروایا جائے گا، مسودہ قانون امجد علی جاوید متعارف کروائیں گے۔

دی نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس، لاہور (ترمیمی) بل 2025 ، ذوالفقار علی شاہ مسودہ قانون متعارف کروائیں گے، دی فیکٹریز (ترمیمی) بل 2025 کا وقاص محمود مان،خرم اعجاز،شعیب امیر،محمد اطہر مقبول و دیگر مسودہ قانون پیش کریں گے۔

اسی طرح پنجاب انڈسٹریل ریلیشنز (ترمیمی) بل 2025 کا مسودہ قانون وقاص محمود مان متعارف کروائیں گے، 11 مارچ 2025 سے زیر التواء قراردادیں پیش کی جائیں گی، پنجاب اسمبلی 1997 کے قاعدہ 113 اے کے تحت اراکین فوری اہمیت کے حامل معاملات اٹهائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں