بانی سے ملاقات کا معاملہ، جیل حکام نے ملاقاتیوں کی فہرستیں نہیں لیں: نعیم پنجھوتھہ

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا معاملہ، جیل حکام نے منگل اور جمعرات کو ملاقات کے لئے آنے والوں کی فہرستیں نہیں لیں۔

نعیم پنجھوتھہ نے بتایا کہ اڈیالہ جیل گیٹ 5 پر ایک گھنٹہ سے زائد انتظار کیا لیکن سپرنٹنڈنٹ جیل سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کل منگل اور جمعرات کو ہماری فہرستوں کے مطابق لوگ ملاقات کے لئے آئیں گے۔

نعیم پنجھوتھہ نے کہا کہ فہرستوں پر مبنی درخواستوں کو بذریعہ ڈاک بھی بھجوا دیا ہے، عدالتی فیصلے کے بعد جیل آیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں