پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے نئے سال سے امیدیں وابستہ کر لیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے نئے سال سے امیدیں وابستہ کر لیں۔

گیلپ پاکستان کے نئے سروے کے نتائج کے مطابق نصف سے زائد پاکستانی نئے سال سے پُرامید دکھائی دیئے، انہوں نے 2026ء کو معاشی بہتری کا سال قرار دیا اور حالات میں مزید بہتری کی امید کی۔

سروے نتائج کے مطابق 2026ء میں بہتری کی امید کرنے والے پاکستانیوں نے دنیا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

گیلپ پاکستان کے مطابق عالمی سطح پر 37 فیصد جبکہ پاکستان میں 51 فیصد نئے سال میں بہتری کیلئے پُرامید نظر آئے، پاکستانیوں میں ملکی معاشی حالات بہتر ہونے کی امید بھی بڑھی ہیں، 2024ء میں 43 فیصد جبکہ 2025ء میں 53 فیصد نے 2026ء میں معاشی حالات بہتر ہونے کا کہا۔

سروے میں 52 فیصد پاکستانی نئے سال میں پُر امن دنیا کیلئے بھی پُر امید دکھائی دیئے، البتہ 21 فیصد نے مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں دنیا میں فساد بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔

پُرامن دنیا کا خواب دیکھنے والے پاکستانیوں کی شرح بھارت اور عالمی اوسط سے دگنی نظر آئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں