عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 17 فروری تک توسیع

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 17 فروری تک توسیع کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 9 مئی اور دیگر پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہیں ہو سکے، عدالت نےبانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 17 فروری تک توسیع کر دی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی کے واقعات، اقدامِ قتل، جعلی رسیدوں سمیت دیگرمقدمات درج ہیں جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ طور پر جعلی رسیدیں جمع کرانے پر مقدمہ درج ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں