میئر کراچی کا رات گئے مختلف مقامات کا دورہ، سڑکوں کی بحالی کے کام کا معائنہ
کراچی: (دنیا نیوز) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا رات گئے کراچی کے مختلف مقامات کا دورہ کیا، سڑکوں کی بحالی کے کام کا معائنہ کیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں جاری تمام ترقیاتی کام معیار اور مقررہ وقت کے مطابق مکمل کئے جائیں، انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ شہر کی شاہراہوں کو خوبصورت بھی بنایا جائے، یہ سال تبدیلی کا سال ہے، اب حکام اور افسران کی محض وضاحتیں نہیں چلیں گی۔
مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ سڑکوں اور شاہراہوں پر عملی اور نمایاں کام نظر آنا چاہئے، شہریوں کو اب واضح تبدیلی نظر آنی چاہئے، کراچی والے اس کے اثرات جلد محسوس کریں گے۔