بوکاٹا کی گونج، قومی کرکٹر بھی بسنت کے رنگوں میں رنگ گئے

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر حسن علی اور ان کی اہلیہ بھی بسنت کے رنگوں میں رنگ گئے۔

لاہور میں بسنت کا باقاعدہ آغاز ہوگیا اور اس موقع پر دیگر افراد کی طرح قومی کرکٹر حسن علی بھی پتنگ بازی کا لطف اُٹھاتے دکھائی دیئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں حسن علی کو گڈا اڑاتے اور پیچا کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں ان کی اہلیہ سامعہ حسن بھی پتنگ بازی سے لطف اندوز ہوتی نظر آ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں بسنت 25 سال بعد 6 تا 9 فروری تک منائی جائے گی، لاہور میں گزشتہ رات سے بسنت کا آغاز ہوا ہے، رات بھر ہر طرف منچلے بھنگڑے ڈالتے رہے اور بوکاٹا کی صدائیں بلند کرتے رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں