لاہور: اکبری گیٹ میں دیوار گرنے سے نالے میں گر کر بچی جاں بحق
لاہور:(دنیا نیوز) اکبری گیٹ میں دیوار گرنے کے باعث حادثہ سے 5 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا اکبری گیٹ کا دورہ کیا، اُن کا کہنا تھا کہ اکبری گیٹ نالے کے ساتھ رکشہ کھڑا تھا جس میں بچی آ کر بیٹھی۔
اِسی اثنا میں نالے کی دیوار حادثاتی طور پر گری جس کے باعث نالے کے ساتھ کھڑا رکشہ نالے میں جا گرا اور رکشہ میں سوار بچی نالے میں گرنے کے باعث جاں بحق ہوئی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام حقائق کا فوری جائزہ بھی لیا۔