لاہور میں تیز ہواؤں کیساتھ ہلکی بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

لاہور: (دنیا نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں، ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

شہر میں گرد آلود ہواؤں کا راج، درختوں کے سوکھے پتے ہر سو بکھر گئے، شہر کا مطلع جزوی ابر آلود، آسمان پر سیاہ بادلوں نے ڈیرے جمالیے۔

لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، کلمہ چوک، گلبرگ، جیل روڈ، مال روڈ، ڈیوس روڈ کے اطراف، ریلوے اسٹیشن، بادامی باغ، ایم اے او کالج کے اطراف بھی تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہورہی ہے۔

تیز طوفانی ہواؤں کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوگیا، جس کی وجہ سے اکثر علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ روز ہلکی بارش کا امکان، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں