سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوامیں 2 مختلف کارروائیاں، 5 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں2مختلف کارروائیوں میں 5 خوراج جہنم واصل ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر کے مطابق ) سکیورٹی فورسز نے اںٹیلی جنس بیسڈ اطلاعات پر دونوں آپریشن خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کیے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر پہلا آپریشن ضلع ٹانک کے علاقے میں کیا گیا جہاں دورانِ کارروائی فائرنگ کے تبادلے میں 4 شرپسند جہنم واصل ہوئے۔

اِسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد مارا گیا، دونوں آپریشنز میں ہلاک خوارج سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں تحریب کاری کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے جو عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر حملے کرکے اُنہیں نشانہ بناتے تھے۔

ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز کے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے آپریشنز جاری رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں