بھارت نے پہلگام واقعہ کا بغیر ثبوت پاکستان پر الزام لگایا: سعید غنی

کراچی: (دنیا نیوز) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کا الزام پاکستان پر لگایا گیا، جس کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ بھارت نے امریکا کی مدد سے جنگ رکوائی، سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے بھارت پیچھے ہی جا رہا ہے، ایران اور امریکا تنازعات میں بھی بھارت کا کوئی نام ہی نہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ پاکستانی قیادت اور حکومت نے اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں، بھارت نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں