کوئلے کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ، 2 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق
ٹھٹھہ: (دنیا نیوز) اونگر کے قریب کوئلے کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ سے 2 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مزدور کان سے کوئلہ نکال رہے کہ اچانک مٹی کا تودہ گر گیا جس کے بعد عبداللہ خان اور عبیداللہ کی لاشیں مقامی افراد نے ملبے سے نکال لیں۔
دونوں مزدوروں کی لاشیں سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کر دی گئی ہیں۔