حجاج کرام کی وطن واپسی کا مرحلہ وار سلسلہ جاری
اسلام آباد: (دنیا نیوز) حجاج کرام کی وطن واپسی کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق ہبی امور کے مطابق 3 روز میں 12 ہزار 157 حجاج مکہ مکرمہ سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں جبکہ 832 حجاج کرام مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ سے زائد سرکاری حجاج کرام اب بھی سعودی عرب میں موجود ہیں، حج کے بعد 71 ہزار سے زائد سرکاری حجاج مرحلہ وار مدینہ منورہ آئیں گے۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق پوسٹ حج پروازیں 30 جون تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔