سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں کلی کند عمرانی، خڈکوچہ، مستونگ سمیت مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

سکیورٹی فورسز نے آپریشن العزم میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے اور کمین گاہوں کو تباہ کر کے اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔

بلوچستان میں جاری آپریشن العزم میں اب تک فتنہ الہندوستان کے 16 دہشت گرد جہنم واصل کئے جا چکے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...