پاکستان 27-2026 کیلئے ایس سی او سربراہ اجلاس کی صدارت سنبھالے گا
بشکیک: (دنیا نیوز) پاکستان 27-2026 کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہان مملکت کونسل کی صدارت سنبھالے گا، اس حوالے سے اعلامیے پر دستخط کر دیئے گئے۔
شنگھائی تنظیم سربراہان مملکت کونسل کے اجلاس کے اعلامیے پر دستخط کی تقریب کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہوئی۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان 27-2026 کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہان مملکت کونسل کی صدارت سنبھالے گا، وزیراعظم شہباز شریف نے ایس سی او اجلاس کے اعلامیے پر دستخط کئے۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے مرکزی ہال پہنچے جہاں مرکزی ہال آمد پر کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم کا گرمجوشی سے استقبال کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان مصافحہ ہوا۔

اجلاس میں شریک رکن ملکوں کے رہنماؤں کا گروپ فوٹو بھی ہوا، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں میں نمایاں پوزیشن نظر آئی۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments