الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر ترقیاں و تقرریاں، تبادلے
اسلام آباد:(دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے افسران کی ترقی، تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری کردیے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے چار افسران کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی،ترقی پانے والے افسران میں فیصل حکیم، عبداللہ، خورشید عالم اور نذر عباس شامل ہیں۔
اِسی طرح فیصل حکیم کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشنز ٹو ،عبداللہ کو جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان جبکہ نذر عباس کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکٹورل رولز تعینات کیا گیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ وسیم جعفری کا بھی تبادلہ کردیا گیا، انہیں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے عہدے سے تبدیل کرکے سندھ میں تعینات کیا گیا ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن میں متعدد ضلعی افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments