اب عام کمپیوٹر پر پورے انسانی جینوم کی پروسیسنگ ممکن

ٹیکنالوجی

بوسٹن:(روزنامہ د نیا) انسانی جینوم کو پڑھنے اور پروسیسنگ میں بہت وقت لگتا ہےلیکن اب ایک انقلابی ٹیکنالوجی کی بدولت عام پرسنل کمپیوٹر پر صرف چند منٹوں میں انسانی جینوم کی پروسیسنگ کا پورا عمل انجام دیا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور فرانس کے پاسچر انسٹی ٹیوٹ نے انسان سمیت تمام مخلوقات کے مکمل جینوم کو پڑھنے اور تشکیل دینے کی نئی ٹیکنالوجی وضع کی ہے ۔ اس میں روایتی طریقوں کے مقابلے میں صرف 20 فیصد وسائل استعمال ہوتے ہیں لیکن جینوم پڑھنے کا کام 100 گنا تیزرفتار سے ہوتا ہے ۔ اس کی تمام تفصیلات سیل نامی جرنل میں شائع ہوئی ہے۔

اس طرح ایک جدید لیپ ٹاپ پر پورا جینوم اور میٹا جینوم معلوم کیا جاسکتا ہے ۔ اس کی بدولت معدے کے خردنامیوں اور اس سے وابستہ بیماریوں کی فوری طور پر جینیاتی وجوہات معلوم کی جاسکتی ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں