ورچوئل ریالٹی چشموں کے بعد ‘وی آر جوتے ’ بھی پیش

فلاڈلفیا: (روزنامہ دنیا) ایک امریکی کمپنی نے ورچوئل ریالٹی جوتے بھی تیار کرلیے ہیں جنہیں پہن کر آپ کمپیوٹر پر تخلیق کی گئی مجازی دنیا کواپنے پیروں میں محسوس بھی کرسکیں گے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ جوتے امریکی سٹارٹ اپ کمپنی ‘ایکٹو وی آر’ نے ایجاد کئے ہیں جو فی الحال پروٹوٹائپ مرحلے پر ہیں۔ ان جوتوں کا تکنیکی نام تو ‘ایکٹو ون سم یولیٹر بُوٹس’ ہے لیکن انہیں صرف ‘ایکٹو ون’ بھی کہا جاتا ہے ۔یہ ہلکے پھلکے لیکن مضبوط کاربن فائبر سے تیار کئے گئے ہیں جو دیکھنے میں پیروں کو جکڑنے والے شکنجے کی طرح لگتے ہیں۔ انہیں وی آر چشمے یا ہیلمٹ اور جوائے سٹک کے ساتھ پہنا جاتا ہے ۔

انہیں پہن کر ورچوئل ریالٹی کی دنیا میں چلنے پھرنے کیلئے آپ حقیقت میں اپنے پیروں کو حرکت دیتے ہیں لیکن پھر بھی اپنی جگہ پر ہی رہتے ہیں۔اس طرح آپ اپنے آس پاس رکھی ہوئی چیزوں سے ٹکرائے بغیر ہی ورچوئل دنیا کی سیر کرسکتے ہیں اور وی آر گیمز بھی کھیل سکتے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں