انسٹاگرام صارف اب ریلز کو براہ راست ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) انسٹاگرام نے اپنے صارفین کیلئے ایک اور نیا فیچر متعارف کرا دیا۔

تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد صارفین ریلز کو براہ راست ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے،اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو پبلک اکاؤنٹ سے ریلز ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کسی ثالث فریق ایپ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس اپ ڈیٹ سے قبل صارف ریلز کو بعد میں دیکھنے کیلئے ڈیوائس میں محض محفوظ کر سکتے تھے۔

اپنے براڈکاسٹ چینل پر صارفین کو مطلع کرتے ہوئے انسٹاگرام سربراہ ایڈم موسیری کا کہنا تھا کہ اب دنیا میں کہیں بھی کوئی بھی پبلک ریلز کو براہ راست اپنی ڈیوائسز میں ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ ہونے والی ہر ریل میں ریل بنانے والے کا انسٹاگرام ہینڈل ظاہر ہوگا، بالکل اس طرح جیسے ٹک ٹاک میں ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل کمپنی کی جانب سے یہ فیچر صرف امریکی صارفین کیلئے جاری کیا گیا تھا لیکن اب فیچر کو عالمی سطح پر متعارف کرا دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں