تھریڈز کی جانب سے پوسٹس کیلئے ٹیگنگ فیچرمتعارف

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک ) فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کے ذیلی پلیٹ فارم تھریڈز نے پوسٹ لیبل کرنے میں مدد کے لیے ہیش ٹیگ جیسا نیا فیچر’ٹیگز‘ متعارف کروا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے تھریڈز پرایک پوسٹ میں بتایا کہ اپنی پوسٹ پر کسی عنوان کو ٹیگ کرنے کی صلاحیت بین الاقوامی سطح پر متعارف کرائی جا رہی ہے لہٰذا اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی پوسٹ کی درجہ بندی کرسکتے ہیں تاکہ دیگر صارفین ان پوسٹس کو باآسانی ڈھونڈ سکیں اور گفتگو کا حصہ بن سکیں۔

اس پلیٹ فارم کے مطابق بظاہر یہ فیچر ہیش ٹیگ کی طرح ہے لیکن حقیقتاً ویسے کام نہیں کرتا لیکن فی پوسٹ صرف ایک ٹیگ کا ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اگرچہ یہ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور فیس بک پر استعمال کیے جانے والے ہیش ٹیگز سے قدرے مختلف ہے کیونکہ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے ٹیگنگ کے لیے ہیش ٹیگ کا استعمال تو کیا جائے گا لیکن ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور فیس بک کے برعکس الفاظ ہیش ٹیگ کے ساتھ ظاہر ہونے کے بجائے ہائپر لنک ہوئے نیلے ٹیکسٹ کے طور پر ظاہر ہوگا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں