گوگل میپس کا مزید نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) گوگل نے اپنی مقبول سروس میپس کے لیے چند نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ صارفین کے لیے اہم مقامات اور میپس کمیونٹی سے متعلق مددگار لسٹس کو دریافت کرنے کا عمل آسان بنایا جا رہا ہے۔

گوگل نے بتایا کہ جب آپ ان شہروں میں میپس پر سرچ کریں گے تو وہاں ریکومینڈیشنز سے متعلق لسٹس دیکھ سکیں گے، یہ فیچر ابتدائی طور پر امریکا اور کینیڈا کے مخصوص شہروں میں متعارف کرایا جائے گا۔

گوگل میپس میں ٹرینڈنگ لسٹ کو بھی ہفتہ وار بنیادوں پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا اور لوگوں کے سامنے ان مقامات کو سرفہرست رکھا جائے گا، جو لوگوں کو زیادہ پسند آتے ہیں۔

گوگل میپس میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک نیا فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے، اس فیچر سے صارفین میپس کمیونٹی کی درج کردہ تفصیلات کو اے آئی کی بدولت زیادہ بہتر طریقے سے جان سکیں گے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں